گلبہار میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی بہادر خان شہید ، بیٹی محفوظ رہی

بدھ 20 مئی 2015 11:12

گلبہار میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی بہادر خان شہید ، بیٹی محفوظ رہی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2015ء) پشاور کے علاقے گلبہار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بہادر خان شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی گاڑی میں اپنی بیٹی کو کالج چھوڑنے کے لیے جا رہا تھا کہ گلبہار کے علاقے میں موٹر ساٰئکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کی بیٹی محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے چار خالی خول برآمد ہوئے ہیں ، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :