فارمولا ون کے برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نئی محبت میں گرفتار ہوگئے

بدھ 20 مئی 2015 11:33

فارمولا ون کے برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نئی محبت میں گرفتار ہوگئے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20مئی۔2015ء) فارمولا ون کے برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن کی امریکی پاپ گلوکارہ ریہانہ کے ساتھ تعلقات کا چرچا ہونے لگا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لوئیس ہملٹن نے اپنی نئی دوست کو 27ویں سالگرہ کے موقع پر گلاب کے پھول اور غبارے بھیجے جبکہ دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہوا ہے ۔ انہیں رواں سال کے اوائل میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا ۔واضح رہے کہ لوئیس ہملٹن کے سنگر نکول شیوہر زینگر سے سات برس کے تعلقات مارچ میں ختم ہوگئے تھے ۔