14 ویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

بدھ 20 مئی 2015 12:14

14 ویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 14 ویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ کل جمعرات سے پاکستا ن سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد، آزاد کشمیر، لمز یونیورسٹی اور لاہور گرامر سکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ چیمپئن شپ 24 مئی تک جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :