امریکی میڈیا میں ایگزیکٹ کے اسکینڈل کا چرچا جاری

بدھ 20 مئی 2015 13:21

امریکی میڈیا میں ایگزیکٹ کے اسکینڈل کا چرچا جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) امریکی میڈیا میں ایگزیکٹ کے اسکینڈل کا چرچا جاری ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایگزیکٹ کو چھان بین کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کے بارے میں بہت سے پاکستانی کافی عرصے سے اس شک و شبے میں مبتلا تھے کہ ایگزیکٹ قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اب اس کمپنی کو چھان بین کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایگزیکٹ یہ غلط دعوی کرتی ہے کہ کہ وہ دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنی، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایگزیکٹ کا یہ اسکینڈل ملک کی انڈسٹری کو داغ دار کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :