زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے‘ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف

بدھ 20 مئی 2015 13:53

زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے‘ ڈی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ زمبابوے ٹیم کا دورہ نہ صرف پاکستان کرکٹ ٹیم بلکہ پاکستان کی عوام کیلئے بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اپنے معزز مہمانوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے لاہور پولیس شبانہ روز انتہائی دل جمعی سے کام کر رہی ہے۔ مہمانوں کی جان ومال کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے پولیس اہلکاروں کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

جس پر عمل کرکے اس مقدس ڈیوٹی کیلئے فرائض مزید بہتر طور پر ادا کیے جاسکتے ہیں۔ہدایت نامہ کے مطابق ڈیوٹی پرمامور اہلکار الرٹ اور چاک و چوبند ہوکر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور تمام اہلکار اپنے محکمانہ کارڈ وردی پر آویزاں کریں گے۔ کوئی بھی اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ مقررہ وقت سے پہلے نہ چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

روٹ پر ہر کلو میٹر پر موٹر سائیکل پٹرولنگ پیئر کی صورت میں لگائی جائے ۔

ہر چھت پر مسلح اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ہر انٹری گیٹ پر 3 لیئرز میں چیکنگ ہو گی جس مقصد کیلئے انٹری گیٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کیئے گئے ہیں۔ لیڈیز شرکاء کی چیکنگ کیلئے خصوصی سرچ کیبن بنا یا گیا ہے۔ تمام اہم عمارتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ جن کے پاس وائرلیس سیٹ ، دوربین، وسل، اسلحہ اور موبائل فون موجود ہوگا۔ ناکوں پر اہلکار میچ پر آنے والے شائقین کو بغیر تصدیق یا جسمانی تلاشی سٹیڈیم کی طرف نہیں جانے دیں گے۔

سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو بھی ضرور چیک کیا جائیگا ۔ کوئی بھی اپلائیڈ فار گاڑی یا موٹر سائیکل بغیر چیکنگ کے اندر داخل نہیں ہو سکتی۔ پارکنگ ڈیوٹی پر ماموراہلکار گاڑیوں کی پارکنگ مقررہ مقامات پرپارکنگ کروانے کے پابند ہوں گے۔ پارکنگ میں آنے والی ہر گاڑی کو باٹم ویو مررکے ذریعے چیک کیا جائیگا۔ ڈبل کیبن ڈالا ، شہزور، پک اَپ، ہائی ایس وین اور مزدا ٹرک کو ضرور چیک کیا جائیگا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ افسران و اہلکاروں سے مکمل کوارڈینیشن کے فرائض ایس ایس پی آپریشنز محمد باقر رضا اور ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک سرانجام دیں گے۔ قذافی سٹیڈیم کے اردگردکے علاقوں میں موبائل فون سروس بوقت ضرورت معطل رہے گی