ایگزیکٹ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کسی کو مجرم ٹھہرانے سے گریز کیا جائے: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2015 19:02

ایگزیکٹ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کسی کو مجرم ٹھہرانے سے گریز ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20مئی 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کسی کو مجرم ٹھہرانے سے گریز کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کا معاملہ وقت طلب ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت تک کسی پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا لہذا معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کسی کو مجرم ٹھہرانے سے گریز کیا جائے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تحقیقات کیلئے انہوں نے 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں سائبر ونگ اور کارپوریٹ ونگ کے لوگ شامل ہیں جو اس معاملے کی جامع تحقیقات کریں گے۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل میں کسی کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کیس کے سلسلے میں کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم کچھ افراد سے پوچھ گچھ ضرور کی گئی ہے۔