کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ، سرمایہ کاری مالیت میں20ارب13کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس130.55پوائنٹس کمی سے 32599.00پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 20 مئی 2015 21:36

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ، سرمایہ کاری مالیت میں20ارب13کروڑ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32700اور33600کی نفسیاتی حد وں سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں20ارب13کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت0.48فیصدکم جبکہ49.24فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فرٹیلائزر ،آٹوموبائل ،ٹیلیورتوانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32733پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات کے زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس130.55پوائنٹس کمی سے 32599.00پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر331کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ163کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں20ارب13کروڑ39لاکھ30ہزار256روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب1ارب 19کروڑ58لاکھ15ہزار913روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں13کروڑ56لاکھ21ہزار 340شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں6لاکھ61ہزار100 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت37.08روپے اضافے سے840.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت18.99روپے اضافے سے648.99روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت34.10روپے کمی سے699.90جبکہ انڈس موٹرز کے حصص کی قیمت13.11روپے کمی سے1119.92روپے ہوگئی ۔

بدھ کو فاطمہ فرٹیلائزر کی سرگرمیاں1کروڑ80لاکھ15ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.85روپے اضافے سے35.63روپے جبکہ اینگرو فرٹیلائزر کی سرگرمیاں1کروڑ25لاکھ60ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت63پیسے اضافے سے84.95روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس79.09پوائنٹس کمی سے 20738.84پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس163.32پوائنٹس کمی سے 53246.17جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس66.62پوائنٹس کمی سے 23001.06پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :