شاہد کپور کا اپنی منگیترمیرا کو 23 لاکھ روپے کی انگوٹھی کا تحفہ

جمعرات 21 مئی 2015 12:06

شاہد کپور کا اپنی منگیترمیرا کو 23 لاکھ روپے کی انگوٹھی کا تحفہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 مئی۔2015ء)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی شادی میں اب ایک مہینہ ہی رہ گیا ہے اور اس سے پہلے انہوں نے اپنی منگیتر پر لاکھوں روپے مالیت کا تحفہ بھی پیش کر دیا ہے۔شاہد کپور اور ان کی منگیتر میرا راجپوت جون میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور اس سے صرف ایک ماہ قبل شاہد کپور نے اپنی منگیتر کو 23 لاکھ کی انگوٹھی تحفے میں دی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق شاہد کپور نے یہ تحفہ منگنی کی رسم کے دوران دیا جو کہ گزشتہ دنوں میرا کے فارم ہاوٴس پر منعقد ہوئی۔انڈین میڈیا کے مطابق شاہد کپور نے یہ انگوٹھی دہلی کے ایک سنار سے بنوائی جس میں میرا کی پسند کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔اس سے قبل یہ رپورٹس بھی آئی تھیں کہ بولی وڈ اسٹار اس سال دسمبر میں شادی کریں گے تاہم بعد میں ان کی شادی جون میں طے کردی گئی۔رپورٹس کے مطابق شادی کی یہ تقریب یونان میں منعقد ہو گی جس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔