بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کیلئے نیا سپانسر مل گیا

جمعرات 21 مئی 2015 12:28

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کیلئے نیا سپانسر مل گیا

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی۔2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کیلئے نیا سپانسر مل گیا۔ مقامی کمپنی ٹاپ آف مائنڈ آئندہ دو سال تک قومی ٹیم کے علاوہ اے سائیڈ، انڈر 19اور ویمنز الیون کو بھی اسپانسر کرے گی ۔

(جاری ہے)

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بتایا کہ سپانسر شپ ڈیل کیلئے بولی کے ابتدائی دو مرحلوں تک ایک مقامی ٹیلی فون کمپنی نے اچھی پیشکش کی تاہم آخری فیز میں ٹاپ آف مائنڈ کمپنی نے 41 کروڑ اور41 لاکھ ٹکا کی بولی دی جبکہ مخالف ادارہ 41 کروڑ ٹکا کی پیشکش کر سکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم اسپانسر شپ کی بولی اکیڈمی کے رائٹس اور دیگر آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ تھی اور چھ کمپنیوں نے بڈنگ میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :