سیف گیمز کی تیاری کیلئے قومی سائیکلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 21 مئی 2015 13:20

سیف گیمز کی تیاری کیلئے قومی سائیکلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔21مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سائیکلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کوچ سردار نزاکت علی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 13 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں وقاص محبوب، عابد طارق، سلطان آفتاب، محمد فیصل ، برہان اشرف،دانش علی، ذوالفقار علی، حبیب ظفر، ارسلان، محسن علی اور محمد خالد جبکہ خواتین میں راشدہ منیر اور راجیہ شبیر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :