کچھی سے نفرت ،تعصب کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ، میر عاصم کرد گیلو

تعلیمی درسگاہیں ،صحت کی بنیادی سہولیات آبنوشی کی سکیمات ودیگر ترقیانی منصوبوں سے عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں،عوام ہمیں دل وجان سے چاہتی ہے ،ممبر بلوچستان اسمبلی

جمعرات 21 مئی 2015 17:42

بولان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) کچھی سے نفرت اور تعصب کا خاتمہ کر کے دم لیں گے تعلیمی درسگاہیں صحت کی بنیادی سہولیات آبنوشی کی اسکیمات ودیگر ترقیانی منصوبوں سے عوامی عدالت میں سرخررو ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی کچھی کی عوام ہمیں دل وجان سے چاہتی ہے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر کچھی کی عوام کو بہت بڑی خوشخبری سنائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے رہنماء میر عاصم کرد گیلو نے کچھی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ (ن)ضلعی مستونگ کے صدر میر شیر احمد بنگلزئی ،سمالانی قومی تحریک کے سربراہ میر احمد چلتن وال ،دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ کچھی کی عوام کو پسماندگی کے دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں کچھی کی عوام کے لئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر پسماندگی کے خلاف جہاد کیا ہے میرے ادوار عوام کے سامنے ہیں کھبی بھی عوام کو مایوس نہیں کیا علاقے سے بڑی تعداد میں بے روزگارنوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں عوام ہر وقت میرا محاسبہ کر سکتے ہیں عوامی مینڈیٹ کی لاج کو ہمیشہ بر قرار رکھا ہے تعلیم صحت آبنوشی کی فراہمی ودیگر جاری منصوبے بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے میرے کسی بھی منصوبودں اور ترقیاتی کاموں پر اعتراض کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کو ماڈل بنانے کیلئے تمام وسائل عوام اور انکی تعمیر ترقی کی خوشحالی کی اسکیموں پر صرف کرینگے عوامی فلاح بہبود کو پایہ تکمیل تک پہنچا نا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :