لاہور : آئندہ تین سال میں ترقی کا نیا ریکارڈ بنائیں گے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے عزم کا اظہار کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 10:57

لاہور : آئندہ تین سال میں ترقی کا نیا ریکارڈ بنائیں گے، وزیر اعلی پنجاب ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا۔عوام ترقی اورخوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کومعاف نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات میں وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر میں آڑے آئے۔

عوا م نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دھرنا سیاست سے لاتعلقی کا بھرپور اظہارکر دیا اور عمران خان کو بتا دیا کہ عوام کیا چاہتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا نصب العین صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے، انہوں نے اپنے مستقبل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ 3 برس میں عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :