انتظار کی گھڑیاں ختم ،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

جمعہ 22 مئی 2015 11:28

انتظار کی گھڑیاں ختم ،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ، لاہور کی شان قذافی سٹیڈیم میں چھ سال بعد پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج شام ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی ، کرکٹ دیوانوں کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں ۔ 3 مارچ 2009 سے خوف کی علامت بنا قذافی سٹیڈیم آج پھر کرکٹ رونقوں کا نشان بننے جا رہا ہے ۔ شام سات بجے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو زندہ دلان لاہور اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنےوالے کرکٹ دیوانوں کی خوشی دیدنی ہو گی اس مبارک گھڑی کے انتظار میں سب کی نظریں گھڑیوں پر لگی ہیں ۔

افتتاحی ٹی ٹونٹی میں سپنر سعید اجمل باہر اور عمر گل بھی CHILL کریں گے جب کہ وہاب ریاض اپنے مخصوص انداز میں جلوہ گر ہوں گے ، بلاول بھٹی اور محمد سمیع تیز رفتار بائولنگ کی شان بڑھائیں گے جب کہ اوپننگ کی نئی جوڑی احمد شہزاد اور مختار احمد کی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان شاہد آفریدی دبنگ انٹری کریں گے ،دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم کو بھی اپنے بڑے بڑے مہروں سبانڈا ، ماساکاڈزا ، چارلس کوونٹری اور کپتان ایلٹن چگمبورا پر پورا اعتماد ہے ، کھلاڑیوں کی بات اپنی جگہ کوچ واٹمور کا امتحان ہو گا کہ وہ پاکستان میں رہے ، گرانٹ فلاور کی ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں جو زمبابوے کی ساری خامیاں جانتے ہیں ۔

ٹی ٹونٹی میچوں میں قومی شاہینوں کا پلہ بھاری ہے اور گرین شرٹس نے پانچ کے پانچ میچز میں مہمان ٹیم کو مات دے رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :