کوئٹہ:ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 11:59
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2015ء) کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے سے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قمبرانی روڈ سے ایف سی کا قافلہ گزر رہا تھا کہ سڑک پر کھڑے رکشے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم انتہائی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایف سی کی گاڑی متاثر ہوئی۔
(جاری ہے)
زخمی ہونیوالے اہلکاروں اور افراد کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹٰی اداروں نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ۔ دھماکہ اس قدر زور دار اور شدید تھا کہ رکشہ پوری طرح تباہ ہوگیا اور اس کے ٹکڑے پورے علاقے میں تک پھیل گئے ۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.