پاکستان اور زمبابوے کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی 600ٹکٹیں چوری،ایف آئی آر خاموشی سے درج

جمعہ 22 مئی 2015 12:54

پاکستان اور زمبابوے کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی 600ٹکٹیں چوری،ایف آئی آر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین آج کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی 600ٹکٹیں چوری ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ شام 7بجے شروع ہوگا تاہم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی میچ کی 600ٹکٹیں چوری ہوگئی ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتہائی خاموشی سے عرفان نامی شخص کے خلاف تھانہ گلبرگ میں ایف آئی آر جمع کر وا دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری ہونیوالی ایک ٹکٹ کی قیمت 1500روپے ہے جبکہ پولیس نے گزشتہ رات گئے اعظم نامی ایک جعلی پولیس کانسٹیبل کو بھی گرفتار کیا ہے جو بلیک میں ٹکٹیں فروخت کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :