پشاور، اولڈ باڑہ پل گرنے سے 3افراد نہر میں جا گرے ، ایک کی لاش نکال لی گئی،2کی تلاش جاری

جمعہ 22 مئی 2015 14:55

راولپنڈی/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پشاور میں اولڈ باڑہ پل گرنے سے 3افراد نہر میں جا گرے ، ایک کی لاش نکال لی گئی،2کی تلاش جاری، پاک فوج کے 20 انجینئرز اور 30جوان امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، امدادی کاموں میں پاک فوج کے 20 انجینئرز اور 30جوان امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک ایک شخص کی نعش لگا لی گئی ہے جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :