بھارتی جادوگرنی کا دو دن کے بچے پر ظلم

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 22 مئی 2015 14:56

بھارتی جادوگرنی کا دو دن کے بچے پر ظلم

بھارت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2015ء) ایک ویڈیو میں بھیانگ مناظر دیکھنے کو ملے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک جادوگرنی دو دن کے بچے کا بخاراتارنے کے لیے اس کی گردن پکڑ کر اسے جھلاتی ہے، اسے چلنے پر مجبور کرتی ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں یہ سارا تماشا پورے گاؤں کے سامنے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سارے تماشے کو ایک نوجوان نے اپنے موبائل میں ریکارڈ کر کے موری گاؤں کے حکام سے شیئر کیا ،جنہوں ے موقع پر پولیس بھیج دی۔

پولیس نے جادوگرنی کو گرفتار کر کے بچے کو ہسپتال میں داخل کرا دیا ، جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ جب سے بچہ پیدا ہوا تھا ، اس کا بخار ٹھیک نہیں ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اسے جادوگرنی کے پاس لانا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو اس طرح جھاڑ پھونک کرنے والوں سے دور رکھیں۔ حکام نے اس سلسلے میں ایک آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔