پاکستان اور جنوبی کوریا ہاکی سیریز کا تیسرا میچ بھی ناقص امپائرنگ‘پاکستانی ٹیم 10منٹ قبل ہی گراؤنڈ چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی

میچ 2۔2گولز سے برابر ہو گیا ‘اس سے پہلے بھی دونوں میچ ناقص امپائرنگ باعث متنازعہ ہو چکے ہیں

جمعہ 22 مئی 2015 18:28

پاکستان اور جنوبی کوریا ہاکی سیریز کا تیسرا میچ بھی ناقص امپائرنگ‘پاکستانی ..

سیؤل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) جنوبی کوریا کے خلاف مسلسل تیسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم اور امپائرز کا تنازع ہو گیا، امپائر کے غلط فیصلے پر پاکستانی ٹیم میدان چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلی گئی۔ میچ کے دوران مقابلہ2-2سے برابر تھا جب پاکستانی کھلاڑی کی طرف سے فاؤل پر امپائر نے انہیں یلو کارڈ دکھا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد عمران امپائر سے بات کرنے گئے تو انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔

امپائر کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے ٹیم میدان سے باہر آ گئی۔اس موقع پر جیوری کے ارکان بھی گراؤنڈ پر موجود نہیں تھے۔ کورین امپائر کی اس ناانصافی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی 10منٹ پہلے ہی گراؤنڈ چھوڑ کر واپس ہوٹل چلے گئے اور میچ کو ختم کر نا پڑا۔اس سے قبل دونوں میچوں میں بھی تنازع ہوا۔ جنوبی کوریا نے پہلا میچ0-4 سے جیتا تاہم دوسرا میچ3-3 گول سے برابری پر ختم ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :