پاکستان زمبابوے ٹی ٹوئنٹی میچ، دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ گئیں، صدر مملکت ممنون حسین سے تعارف کروایا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 18:43

پاکستان زمبابوے ٹی ٹوئنٹی میچ، دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ گئیں، صدر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سلسلے میں دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہونے میں کچھ ہی لمحے باقی ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ چکی ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کی گراوَنڈ میں آمد ہوئی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے صدر کا تعارف کروایا گیا ہے۔