پاکستان نے زمبابوے کوپہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 22 مئی 2015 22:55

پاکستان نے زمبابوے کوپہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان نے زمبابوے کوپہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیدی ،مختاراحمد83رنزبناکرمین آف دی میچ قرارپائے۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔173رنزکے ہدف کے حصول کیلئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 19.3اووروں میں5وکٹوں کے نقصان پر173 رنزبناکرمیچ جیت لیا،پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مختار احمد اور احمد شہزاد نے کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے صرف4.2اووروں میں پاکستانی اننگزکے پچاس رنزاور9.2اووروں ( 56 گیند و ں پر )میں100رنزمکمل کئے دونوں اوپنرزنے نصف سنچریاں بنائیں مختاراحمدنے26گیندوں پر10چوکوں اورایک چھکے کی مددسے اپنی ففٹی مکمل کی۔

(جاری ہے)

جبکہ احمد شہزاد نے34گیندوں پر6چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان کی پہلی 142رنزپرگری جب احمدشہزاد55رنزبناکرشان ولیمزکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے احمدشہزاداورمختاراحمدنے پاکستان کی طر ف سے ٹی ٹونٹی میچ میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ برابر کیا۔

اس سے قبل کامران اکمل اور سلمان بٹ نے 142 رنز کی ہی شراکت بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔اس سے اگلے ہی اوورمیں 144کے سکورپرپاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی جب مختاراحمد12چوکوں اور3چھکوں کی مددسے45گیندوں پر83رنزبناکرکریمرکی گیندپرآؤٹ ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ157رنزپرگری محمدحفیظ زمبابوے کے خلاف بھی بڑاسکورکرنے میں ناکام رہے اور12رنزبناکرکریمرکی گیندپرآؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ162رنزپرگری جب عمراکمل صرف4رنزبناکرویٹوری کی گیندپرکیچ آؤٹ ہو ئے ۔ پا نچو یں و کٹ 169 ر نز رگری جب شعیب ملک انتہائی گندی بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے14گیندوں پر 7 ر نز بنا کر بو لڈ ہو گئے ۔ شا ہد آ فر ید ی 4 ا و ر سر فر ا ز ا حمد 3رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے ۔اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز وی سیبانڈا اور ہیملٹن نے کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی ساتویں اوور میں ملی جب سیبانڈا 13 رنز بنا کر محمدسمیع کی گیند پر کیچ ہوئے۔ وکٹ کیپر سرفراز نے ان کا کیچ پکڑا۔اس سے اگلی ہی گیند پرمحمدسمیع نے ہیملٹن بولڈ کردیاانہوں نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں میں 43 رنز بنائے۔پاکستان کو تیسری وکٹ اس وقت حاصل ہوئی جب وہاب ریاض کی گیندپر چارلز کوونٹری14رنزبناکرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

چوتھے کھلاڑی شون ولیمزتھے جو 16 رنز بنا کروہاب ریاض کی گیندپر شعیب ملک کے ہاتھوں آؤٹ کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سکندر رضا تھے جو17رنزبناکرمحمدسمیع کی گیندپراحمدشہزادکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کو چھٹی وکٹ اس وقت ملی جب وہاب ریاض نے چگمبورا کو بولڈ کیا۔ چگمبرا نے 35 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز سکور بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے 36 رنز دے کر 3 ، وہاب ریاض نے 38 رنز دے کر 2اور شعیب ملک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔انورعلی،شہادخان آفریدی اوربلاول بھٹی کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے۔

متعلقہ عنوان :