سرینا ولیمز فلم”پِکسلز“ کی پروموشن کیلئے پیرس پہنچ گئی

ہفتہ 23 مئی 2015 11:19

سرینا ولیمز فلم”پِکسلز“ کی پروموشن کیلئے پیرس پہنچ گئی

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے پیرس میں ہالی وڈ سائنس فکشن فلم”پِکسلز“ کی پروموشن کی۔ ویمنز ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز نے کھیل سے ہٹ کر فلمی میدان میں کچھ وقت گزارا۔

(جاری ہے)

پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’پکسلز‘ کی پروموشن کی۔ کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ تھری ڈی سائنس فکشن فلم ’پِکسلز‘ کی کہانی 1980میں جاری ہونے والے ویڈیو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جو نیو یارک شہر کا گھیراؤ کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیتے ہیں۔ یہ فلم 24جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔