فواد خان پر قسمت مہربان ہوگئی

ہفتہ 23 مئی 2015 11:22

فواد خان پر قسمت مہربان ہوگئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)پاکستانی ہینڈسم ہیرو فواد خان پر قسمت مہربان ہوگئی ہے- ہدایتکارہ زویا اختر نے فواد خان کو اپنی اگلی فلم کے لئے منتخب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیبیو فلم خوبصورت سے بھارتی شائقین کے ہی نہیں بلکہ ہداہتکار اور فلم سازوں کے بھی ہاٹ فیورٹ بنے فواد خان، آج کل کروارہے ہیں دوسری فلم کپور اینڈ سنز کی عکس بندی عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینڈسم پاکستانی ہیرو کو اپنی نئی فلم میں دل دھڑکنے دو ڈائریکٹر زویا اختر کاسڑ کر رہی ہیں۔لیکن اس مووی کی کہانی ہوگی کیا، کون بنے گی فواد خان کی ہیروئن، یہ جاننے کیلئے کچھ اور انتظار کرنا پڑے گا۔