کامیڈی فلم ”الوہا“29مئی کو ریلیز ہو گی

ہفتہ 23 مئی 2015 11:39

کامیڈی فلم ”الوہا“29مئی کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بریڈلے کوپر ،ایما اسٹون اور راشیل میک ایڈمز کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ”الوہا“29مئی کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

کیمرون کروو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ڈیفنس کنٹریکٹر کے گرد گھومتی ہے جو ہتھیاروں کی سیٹلائٹ لانچنگ کی ذمہ داری ملنے کے بعد ایک ایئرفورس پائلٹ کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں نامور ہالی ووڈ اداکار بریڈلے کوپر،ایما اسٹون، راشیل میک ایڈمز،ڈینی میک برائیڈاور جے برشل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔کیمرون کروو اور اسکاٹ ریوڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 29مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :