امریکی دستاویزی فلم” نائٹ میئر“5جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 23 مئی 2015 11:44

امریکی دستاویزی فلم” نائٹ میئر“5جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ہارر فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ سسپنس اور کوفناک مناظر سے بھرپور امریکی دستاویزی فلم” نائٹ میئر“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روڈنی آچر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 8لوگوں پر مشتمل ایک ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جو دوران خواب عجیب سی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں جو انہیں کچھ دیر کیلئے معذورکردیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں سیگفریڈ پیٹرز،اسٹیون ویٹ اور ایج ولسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم 5جون کو امریکی سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔