مقامی شائقین کے سامنے ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ کھیلنے کی بہت خوشی ہے ، احمد شہزاد

ہفتہ 23 مئی 2015 12:02

مقامی شائقین کے سامنے ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ کھیلنے کی بہت خوشی ہے ، ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی۔2015ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ پہلی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ اپنے شائقین کے سامنے پرفارم کر کے بہت خوشی محسوس کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی جانب سے 99 میچزکھیل چکے ہیں تاہم یہ ان کا پاکستانی شائقین کے سامنے پہلا میچ تھا ۔ انہوں نے شائقین کی بھی بہت تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں قذافی سٹیڈیم میں آ کر اپنے زندہ دل ہو نے کا بھرپورثبوت دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ سال بعد ملک میں پہلا میچ ہونے پر ان سمیت تمام کھلاڑی خوش تھے اور انہوں نے جیت کیلئے سخت محنت کی ۔ انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کی بھی تعریف کی ہے ۔