عشق نہ پچھے ذات

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 23 مئی 2015 12:35

عشق نہ پچھے ذات

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2015ء)سعودی عرب میں ایک لڑکی نے اپنے والدین کو یہ بتا کر پریشانی میں ڈال دیا کہ وہ ایک بھارتی لڑکے سے محبت کرتی ہے۔لڑکی کا باپ غصے میں بھرا بھارتی لڑکے کو نوکری دینے والے شخص کے پاس گیا اور اسے نوکری سے نکال کر ملک بدر کرنے کا کہا مگر اُسے ایسا کرنے میں ناکامی ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی لڑکا ایک شاپنگ مال میں ڈیلیوری بوائے کا کام کرتا ہے، اسی دوران اس کی لڑکی سے ملاقات ہوئی اور ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھتا گیا۔ سعودی اخبار نے لڑکی کا نام بتائے بغیر بتایا ہے کہ لڑکی بڑی ثابت قدمی سے اپنے فیصلے پر قائم ہے اور اس کے والدین صدمے کی حالت میں ہے۔ سعودی روایات کے مطابق اس طرح غیر ملکی افراد سے شادی کرنا مقامی روایات کے خلاف ہے۔