آئی پی ایل ایٹ کا فائنل چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے مابین کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 23 مئی 2015 12:44

آئی پی ایل ایٹ کا فائنل چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے مابین کل ..

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) انڈین پریمیئر لیگ ایٹ کا فائنل چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے مابین اتوار کو ایڈن گارڈنز کلکتہ میں کھیلا جائے گا، فیصلہ کن مقابلہ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ممبئی انڈینز نے کوالیفائر ون میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم چنائی سپر کنگز کو ہرا کر براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ چنائی نے کوالیفائر ٹو میں رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ممبئی کی ٹیم روہیت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ چنائی کی کپتانی کے فرائض ایم ایس دھونی انجام دیں گے۔ چنائی سپر کنگز کو دو بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اس نے بالترتیب 2010 اور 2011 میں ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ممبئی انڈینز نے واحد ٹائٹل 2013 میں جیتا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :