امریکی ریاست میزوری کے گولف کورس میں وسیع گڑھا پڑ گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 13:43

امریکی ریاست میزوری کے گولف کورس میں وسیع گڑھا پڑ گیا

برینسن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی۔2015ء) میزوری کے شہر برینسن میں راک گولف کورس میں اچانک زمین دھنس گئی اور بہت گہرا اور وسیع گڑھا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کی ٹیم نے گولف کورس کا دورہ کرکے گڑھا پڑنے کی وجوہات کا جائزہ لیا ہے ۔ گولف کورس انتظامیہ کے مطابق گڑھے کے ارد گرد تمام حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ ریاست میزوری میں گڑھے پڑنے کے واقعات غیر معمولی نہیں، حکام کے مطابق اس سے پہلے بھی ریاست کے مختلف علاقوں میں ہزاروں گڑھے پڑ چکے ہیں۔