مشفق الرحیم کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ہفتہ 23 مئی 2015 17:21

مشفق الرحیم کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ڈھاکہ ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مشفق الرحیم کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

28 سالہ بلے باز پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلی کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، انہیں ابھی بھی انجری سے چھٹکارے کا چیلنج درپیش ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے فزیو تھراپسٹ کا کہنا ہے کہ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے مشفق کو مسائل کا سامنا ہے اور انجری سے مکمل نجات کیلئے انہیں وقت لگے گا اسلئے بھارت کے خلاف واحد ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے بارے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :