میاں محمد حنیف میموریل ٹی T-20 کرکٹ لیگ

اپالو سپورٹس نے نصیر میموریل کو 105 رنز سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 23 مئی 2015 17:46

میاں محمد حنیف میموریل ٹی T-20 کرکٹ لیگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) میاں محمد حنیف میموریل T-20 لیگ کا میچ اپالو سپورٹس اور نصیر میموریل کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ محمد بلال ارشاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سلمان علی 39، قاسم اکرم 50 ناٹ آؤٹ اور بلال اسلم نے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ نصیر میموریل کی طرف سے واحد خان نے 3/41 اور وحید علی نے 2/34 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں نصیر میموریل 17 اووزر میں تمام کھلاریوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی۔ عمران نے 34، جہانزیب 25 اور عثمان علی نے 20 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے اویس طارق نے 3/20، بلال اسلم 3/48 اور شاہد رحمت نے 2/46 وکٹ حاصل کیں۔ رب نواز ، زبیر ادریس نے ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے۔ میچ کے اختتام پر اپالو سپورٹس کے صدر فیض رسول نے محمد بلال ارشاد کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :