سکھر، چو ہا ن برادری کے افراد کا زرعی زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 23 مئی 2015 19:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)روہڑی کے علاقے دبر کی مکین چو ہا ن برادری کے افراد نے شمس الدین ، راجہ شریف و دیگر کی قیا دت میں علا قے میں واقع اپنی زرعی زمین پر قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی اس مو قع پر مظاہرین نے بتا یا کہ ان کی علاقے میں واقع زرعی زمین پر کھو سو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک با اثر شخص نے قبضہ کر لیا ہیجس پر انہوں نے احتجاج کیا تو با اثر شخص کی جانب سے انہیں سنگین نتائج بھگتنے کی دہمکیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مذکو رہ بااثر شخص نے پہلے بھی علاقے میں متعددغریب لو گوں کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے انہوں نے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکو رہ با اثر شخص کے خلاف کا روا ئی کی جا ئے اور ان کی زمین پر سے قبضہ ختم کرا یا جا ئے۔