Live Updates

عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پاک زمبابوے میچ دیکھنے کی خواہشمند

اتوار 24 مئی 2015 10:55

عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پاک زمبابوے میچ دیکھنے کی خواہشمند

لاہور () عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پاک زمبابوے کرکٹ میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان اورزمبابوے کا میچ دیکھنے کی بہت خواہش ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ خان صاحب کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں آج ہونے وا لا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ضرور دیکھیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور انہیں امید ہے کہ ملک میں بین الاقوامی مقابلوں کا سلسلہ اب جاری رہے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :