آئی پی ایل کا فائنل چنائی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان آج ہوگا

اتوار 24 مئی 2015 11:15

آئی پی ایل کا فائنل چنائی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان آج ہوگا

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) آئی پی ایل سیزن کا فائنل چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے مابین آج ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا ۔ فیصلہ کن مقابلہ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شیڈول ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دوران بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ اس مقابلے کو دیکھنے کے لئے فلمی ستارے بھی سٹیڈیم کا رخ کریں گے ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر، دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، رنویر سنگھ اپنی نئی فلم دل دھڑکنے دو کی میچ کے دوران تشہیر بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ چنائی سپر کنگز کو دو مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جس نے بالترتیب 2010 ء اور 2011 ء میں ٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ ممبئی انڈینز نے واحد ٹائٹل 2013 ء میں جیتا۔ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :