حافظ آباد ، مصطفی آباد کے قریب تصویریں بناتے ہوئے دو افراد جھنگ برانچ نہر میں ڈوب گئے

اتوار 24 مئی 2015 13:09

حافظ آباد ، مصطفی آباد کے قریب تصویریں بناتے ہوئے دو افراد جھنگ برانچ ..

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء)حافظ آباد کے نواحی گاوٴں مصطفی آباد کے قریب تصویریں بناتے ہوئے دو افراد جھنگ برانچ نہر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو1122کی جانب سے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام جاری۔ شیر شاہ کالونی کراچی کے رہائشی محمد عمران اور محمد کاشف اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حافظ آباد کے نواحی گاوٴں فتیکی میں سید سفیر حسین شاہ کے عرس میں شرکت کے لئے آئے۔

(جاری ہے)

دونوں افراد مصطفی آباد کے قریب جھنگ برانچ نہر کے کنارے تصویریں بناتے ہوئے اچانک نہر میں گر گئے اور لا پتہ ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے ضلعی ایمر جنسی آفیسر صبغت اللہ کی سربراہی میں غوطہ خور ٹیمیں ، صدر پولیس پنڈی بھٹیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نہر میں پانی کا بہاوٴ زیادہ اور گہرائی ہونے کی وجہ سے ابھی تک دونوں افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔