پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 24 مئی 2015 13:13

پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق پشاور میں پولیس نے گلبرگ، نوتھیہ، باڑہ روڈ، صدربازار اور پشتخرہ میں مصدقہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پولیس نے 100 سے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد میں غیر قاننوی طور پر مقیم 25 افغان باشندے اور ایک ڈکیت گروپ بھی شامل ہے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔