پہلے ٹی 20 میں پی سی بی اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 پولیس افسر معطل

اتوار 24 مئی 2015 13:33

پہلے ٹی 20 میں پی سی بی اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 پولیس افسر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پی سی بی کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 2 پولیس افسروں کو معطل کردیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ايڈيشنل آئی جی سپيشل برانچ لاہورڈاكٹرعارف مشتاق نے سپیشل برانچ میں تعینات انسپکٹر فیاض اور ایس ایس پی لاہور ریجن کے پی ایس او محمد یونس کو معطل کردیا ہے، دونوں اہلکاروں نے اعلی پولیس افسر کے بیٹے کو پاکستان اور زمبابوے کا پہلا ٹی 20 بغیر ٹکٹ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر پی سی بی اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور پولیس نے اس قسم کے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اہلکاروں کی معطلی کو محکمہ جاتی معاملہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :