دوسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان آج کلین سویپ کیلئے زمبابوے کا سامنا کرے گا

اتوار 24 مئی 2015 13:37

دوسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان آج کلین سویپ کیلئے زمبابوے کا سامنا کرے گا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا جشن کلین سویپ کے ساتھ منانے کا خواہاں ہے ، زمبابوے سے دوسرا ٹی ٹونٹی مقابلہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور ٹکٹس بھی فروخت ہو چکیں ، فیصلہ کن معرکہ شام سات بجے لگے گا اور قذافی سٹیڈیم لاہور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجے گا ۔ گرین شرٹس پر امید کہ اس بار بھی فتح سمیٹ کر زمبابوین کھلاڑیوں کو کلیئن سویپ کر دیں گے۔ قومی شاہین کلین سویپ کرکے آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھ سکتے ہیں تو دوسری جانب مہمان ٹیم نے بھی جیت کی تیاریاں مکمل کر لیں ، زمبابوین کپتان کہتے ہیں کہ آج کا میچ جیت کر سیریز ڈرا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :