چیتا ، چیتا ہوتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 14:17

چیتا ، چیتا ہوتا ہے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)چیتا چیتا ہوتا ہے، چاہے اصل ہو یانقل، ددنوں کی وجہ سے پولیس کی دوڑیں لگ سکتی ہیں۔ واشنگٹن جھیل کے پاس ایک گاڑی کی چھت پر نقلی چیتا دیکھ کر کسی نے ریسکو 911 کو فون کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے معاملے کی چھان بین کے لیے اپنا افسروہاں بھیجا تو معلوم ہوا کہ گاڑی کی چھت پر اصل نہیں نقلی، بھوس بھرا چیتا ہے۔ ایک اخبار کے مطابق کونر زووچ اور اس کے دوستوں نے جھیل کے کنارے ایک کچرے کاٹرک دیکھا۔ یہ ٹرک کچرا پھینکنے کے ساتھ ساتھ ایک نقلی چیتا بھی پھینک گیا۔ کونر اور اس کے دوستوں نے چیتے کو اپنی گاڑی کی چھت پر باندھ لیا۔ پولیس افسران نے جب نقلی چیتے کودیکھا تو بہت ہنسے اور اس نقلی چیتے کے ساتھ تصوریں بنوائیں۔