بغل میں چھری منہ میں رام رام کرنے والے بھارت کی اصلیت بے نقاب ہو گئی ،سرتاج عزیز ،بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے خدشات کی تصدیق ہوگئی : پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے بھارتی وزیر کے بیان پر مشیر امور خارجہ کا شدید ردعمل
اتوار 24 مئی 2015 15:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2015ء) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی کی حمایت میں بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر کے بیان سے بھارت کے متعلق خدشات کی تصدیق ہوگئی۔ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہبغل میں چھری رکھ کر رام رام کرنے والے بھارت کی اصلیت بے نقاب ہو ہی گئی بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے خدشات کی تصدیق ہوگئی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک کے منتخب حکومت کے وزیر نے کھلے بندہوں دہشت گردی روکنے کے بہانے دہشت گردی کے استعمال کی بات کی ہو۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ طریقے سے اپنے ہمسائے سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور دونوں کو مشترکہ طور پر اس کو ختم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔حالیہ دنوں میں کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں پاکستانی حکام بھارتی خفیہ ادارے را کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دہشت گرد ہی لانا ہوں گے۔ کانٹے سے ہی کانٹا نکالنا پڑتا ہے ، صرف ہمارے ہی فوجیوں کا خون کیوں بہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسلح درانداز کے ساتھ انسانی بنیادوں پر سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ جو بھی دراندازی کی کوشش کرے گا ، وہ مارا جائے گا۔ ممبئی حملوں کی طرح کے کسی نئے حملے کو روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.