انتظار کی گھڑیاں ختم 28 مئی یوم تکبیر کے روز راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس کا افتتاح ہو گا،میٹروبس پروجیکٹ کا افتتاح کر کے جڑواں شہروں کی عوام کو ایک اور تحفہ دیں گے ۔ حنیف عباسی

اتوار 24 مئی 2015 15:19

انتظار کی گھڑیاں ختم 28 مئی یوم تکبیر کے روز راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2015ء) انتظار کی گھڑیاں ختم 28 مئی یوم تکبیر کے روز راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس کا افتتاح ہو گا ۔ راولپنڈی اسلام آباد چیئرمین میٹروبس پروجیکٹ حنیف عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پروجیکٹ کے افتتاح سے جڑواں شہروں کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گا ۔

(جاری ہے)

میٹروبس منصوبہ جڑواں شہروں کی تاریخ کا سب سے بڑا میگاپروجیکٹ ہے ۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے دور میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی قوت بن کر ابھرنا اور اس سال 28 مئی کو میٹروبس پروجیکٹ کا افتتاح کر کے جڑواں شہروں کی عوام کو ایک اور تحفہ دیں گے ۔ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پروجیکٹ کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ہماری کوشش ہے کہ 28 مئی تک تمام کام مکمل کر دیا جائے اگر کام مکمل نہ بھی ہوا تو میٹروبس کا افتتاح 28 مئی کو ضرور ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :