ذوالفقار مرز ا کے خلاف مقدمات, بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا

اتوار 24 مئی 2015 16:15

ذوالفقار مرز ا کے خلاف مقدمات, بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت سے رابطہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24مئی۔2015ء) سندھ میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار مرز ا کے خلاف مقدمات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار مرزا کے حوالے سے تمام تر معاملات پر سندھ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام تر تفصیلات ان تک پہنچائی جا رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فہمیدہ مرزا کی درخواست پر نوٹس لینا چاہتے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے انہوں نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ رواں ہفتے وہ سندھ حکومت کی بریفنگ کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :