جیلوں سے سوسالہ پرانے خارشی کمبل ہٹادئیے ،قیدیوں کولوڈشیڈنگ سے بچانے ،سکیورٹی کی غرض سے بجلی کی ڈبل لائنز لی گئی ہیں‘ آئی جی جیل خانہ جات

پنجاب بھر کی جیلوں میں جدید سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ،جیل پولیس کے اہلکاروں کوفوج کے زیراہتمام جدیدتربیت دی گئی ہے‘ فاروق نذیر

اتوار 24 مئی 2015 16:15

جیلوں سے سوسالہ پرانے خارشی کمبل ہٹادئیے ،قیدیوں کولوڈشیڈنگ سے بچانے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں جدید سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ،ممکنہ دہشت گردوں کے حملے کی صورت میں جیل پولیس کے اہلکاروں کوفوج کے زیراہتمام جدیدتربیت دی گئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے اصلاحی اورفلاحی وژن کومشعل راہ بنالیا ہے ،جیل میں آنیوالے قیدی اورحوالاتی کی تعلیم وتربیت کاخصوصی اہتمام کیا گیا ہے ،ٹیوٹااورلٹریسی شعبہ جات کے تعاون سے قیدیوں اورحوالاتیوں کومختلف اورمتعدد کورس کروائے جارہے ہیں جس کا مقصدنہیں معاشرے کاایک صحتمنداورمفیدشہری بناناہے۔

مختلف وفودسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ کررہے تھے۔میان فاروق نذیر نے مزید کہا کہ ہر جیل میں موبائل فون کا استعمال روکنے کیلئے جدیدجیمرزنصب کئے گئے ہیں تاہم قیدیوں کے بنیادی حقوق کودیکھتے ہوئے پی سی اوزپرانہیں اپنے اہل خانہ سے گفتگوکرنے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ ان کاتمام ڈیٹا جیل حکام کے پاس محفوظ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں سے سوسالہ پرانے خارشی کمبل ہٹادئیے گئے ہیں،ثروت مندشخصیات کے تعاون سے جیلوں میں ہزاروں نئے پنکھے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کولوڈشیڈنگ سے بچانے جبکہ جیلوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بجلی کی ڈبل لائنز لی گئی ہیں ۔ قیدیوں کوجدیدعلوم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی دی جاتی ہے اورانہیں پانچ وقت کانمازی بنانے جبکہ ان کاسویاہواضمیرجگانے کیلئے خصوصی لیکچرز دئیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے ڈسپلن پرہرگزکمپرومائزنہیں کیاجاتا،جیلوں کے حفاظتی انتظامات اورقیدیوں کودی جانیوالی سہولیات کا باربارمعائنہ کرنے کیلئے مجھ سمیت مختلف ٹیم ممبرز خفیہ دورے کرتے ہیں اورشکایات ملنے کی صورت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :