پاک زمبابوے دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل مجاہد فورس کافلیگ مارچ

اتوار 24 مئی 2015 16:31

پاک زمبابوے دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل مجاہد فورس کافلیگ مارچ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل مجاہد فورس نے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ، قذافی اسٹیڈیم اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔مجاہد فورس کے فلیگ مارچ کا آغاز قربان لائن سے ہوا جسکا روٹ گلبرگ ،کینال روڈ اور فیر وز روڈ تھا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ میں سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن بھی شامل تھے۔

پولیس افسران کا کہنا تھاکہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام کواحساس تحفظ دلانا ہے ۔ دوسری طرف پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے قذافی اسٹیڈیم اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔ اس دوران مختلف مقامات کی تلاشی کے علاوہ مختلف افراد سے انکی شناخت بارے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :