رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ٹرکوں کی فروخت میں 58فیصد سے زائد کا اضافہ

ٹرکوں کی فروخت کا حجم 3ہزار 130یونٹس تک بڑھ گیا ، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں ایک ہزار975ٹرک فروخت ہوئے

اتوار 24 مئی 2015 16:38

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ٹرکوں کی فروخت میں 58فیصد سے زائد کا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں ٹرکوں کی فروخت میں 58فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال 2014-15ء کے ابتدائی دس مہینوں جولائی تا اپریل کے دوران ٹرکوں کی فروخت کا حجم 3ہزار 130یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ہزار975ٹرک فروخت کئے گئے تھے ۔گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں ٹرکوں کی فروخت میں 1255یونٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔