سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مغو ی بیٹے کا افغانستان سے ٹیلی فونک رابطہ،
علی حیدر گیلانی نے اپنی خیریت سے آگاہ کیا ،بیٹے کی آواز سن کر گیلانی جذباتی اور آبدیدہ ہو گئے، 8 منٹ تکگفتگو کی ،شاہ محمود قریشی سے بھی بات کروائی گئی میرا بیٹا خیریت سے ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں، یوسف رضا گیلانی
اتوار 24 مئی 2015 17:05
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے اتوار کی دوپہر 2013 کے الیکشن مہم کے دوران ملتان سے اغواء کئے جانے والے بیٹے علی حیدر گیلانی نے افغانستان کے نامعلوم مقام سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور اپنی خیریت سے آگاہ کیا ۔یہ رابطہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملتان سے 100 میل کے فاصلے جلال پور پیر والا میں اس وقت ہوا جب وہ وہاں ایک قرآن خوانی کی تقریب میں شریک تھے اور وہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دو سال قبل اغواء ہونے و الے بیٹے علی حیدر گیلانی کی اغواء کی واردات کے بعد پہلی بار علی حیدر گیلانی کی آواز سنی اور وہ اپنے بیٹے علی حیدرگیلانی کی آواز سن کر جذباتی اور آبدیدہ ہو گئے تاہم انہوں نے اپنے جذبات کو قابو رکھا اور اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی سے 8 منٹ تک اس کی خیریت کی بات کی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے اغواء ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے بھی دو منٹ تک بات کروائی اور خدا کا شکر ادا کیا کہ ان کا بیٹا صحیح سلامت ہے اور اللہ سے دعا کی کہ خداوند کریم ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور سلمان تاثیر کے اغوا ہونے والے بیٹے کو جلد واپس اپنے گھروں کو لائیں ۔
اس قرآن خوانی کی تقریب میں موجود ہزاروں افراد نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ٹیلی فون کال آنے پر اور ان کی خیریت معلوم ہونے پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی ۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی اس اچانک کال کے آنے پر اور سابق وزیر اعطم سید یوسف رضا گیلانی سے دو سال بعد ان کے اغوا ہونے والے علی حیدر گیلانی سے بات ہونے اور ان کی خیر خیریت معلوم ہونے پر سابق وزیر اعطم گیلانی کو مبارک دی اور دعا کی کہ خداوند کریم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور دیگر اغواء ہونے والے افراد کو خیریت سے واپس ان کے گھر لائے ۔ اس وقت سابق وزیر اعظم گیلانی نے شاہ محمود قریشی اور تقریب مں موجود مبارک باد دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا خیریت سے ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں اور مجھے خداوند کریم سے یقین ہے کہ وہ بہت جلد مجھے اور میرے بیٹے اور سلمان تاثیر کے بیٹے اور دیگر پاکستانی اغواء ہونے والے افراد کو واپس ان کے گھروں میں لائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف گیلانی سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ افغانستان میں بننے والی نئی حکومت کے حکمرانوں کو مبارک باد دینے افغانستان گئے تھے جہاں انہوں نے افغان حکمرانوں سے ہونے والی اس ملاقات میں اپنے اغواء ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اغوا ہونے والے بیٹے اور دیگر پاکستانیوں کی رہائی کے لئے مدد دینے بار ے بات کی تھی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اتوار کی دوپہر اپنے بیٹے سے ہونے والی اس اچانک ٹیلی فونک ملاقات اور بات چیت کے بعد انتہائی خوش و خرم دکھائی دیئے اور انہوں نے جلال پور ملتان واپسی تک اپنی گاڑی خود ڈرائیو کی اور دوران سفر اپنی گاڑی میں موجود اپنے دوستوں سے اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کے بارے میں گفتگو کرتے رہے اور انتہائی پرمسرت دکھائی دیئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.