19سال بعد میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جا رہا ہوں:عمران خان کا ٹویٹ

اتوار 24 مئی 2015 19:35

19سال بعد میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جا رہا ہوں:عمران خان کا ٹویٹ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان اور زمبابوے کا دوسرا ٹی ٹونٹی دیکھنے کیلئے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔

جہانگیر ترین کے ذاتی جہاز سے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ 19سال کے بعد میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم جارہے ہیں ، آخری مرتبہ انہوں نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین ورلڈ کپ 1996ء کا فائنل اس سٹیڈیم میں دیکھا تھا ،انہیں امید ہے کہ اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا ۔

(جاری ہے)