سانگھڑ پیر پگارا کا قلعہ ہے ذوالفقار مرزاکی جا گیر نہیں،علی غلام

خلیفہ علی غلام نظاما نی کی اپیل بھی شہریوں کو کاروبار کھلوانے پرآمادہ نہ کر سکی جس نے بھی شہر کو بند کر انے کی کو شش کی جما عتی کاررو ائی کی جا ئے گی، آصف زرداری کے حما یتی ٹکٹ ہو لڈر عابد فاروق بھی شہر میں نکلے مگر دکانیں کھلوانے میں ناکام ہو کر گھر چلے گئے

اتوار 24 مئی 2015 20:23

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) سانگھڑ پیر پگارا کا قلعہ ہے ذوالفقار مرزاکی جا گیر نہیں خلیفہ علی غلام نظاما نی کی اپیل بھی شہریوں کو کاروبار کھلوانے پرآمادہ نہ کر سکی ، تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے علی الصبا ح با اثرشخصیت کا نام استعمال کر تے ہو ئے ہوا ئی فا ئرنگ کر کے دکا نوں کو بند کرا نا شروع کر دیا دیکھتے ہی دیکھتے شہر میں شٹر بند اورسنا ٹا چھاگیا، مارکیٹیں بند ہو گئیں وحید مارکیٹ ،سنا رہ مارکیٹ،سعید مارکیٹ،لیا قت بازار،نواب شاہ روڈ،تھا نہ روڈ،میر پور روڈ،حیدر آباد روڈ اور سو سائٹی روڈ کی مارکیٹیں بند ہوئیں جب کے شہر کے حالات کو دیکھتے ہو ئے فنکشنل لیگ کے سابق ایم پی اے اور حروں کے خلیفہ علی غلام نظا مانی فوری طور پر شہر میں آئے اور تاجروں سے شہر کھو لنے کی اپیل کی مگر اپیل بے سود ثا بت ہو ئی ۔

(جاری ہے)

شہر کی مارکیٹیں نہ کھل سکیں خلیفہ علی غلام نے کہا ہے کہ سانگھڑ پیر پگارا کا قلعہ ہے نہ کے ذوالفقار مرزا کا شہر ہے جس نے بھی شہر کو بند کر انے کی کو شش کی ہے اس کے خلاف جما عتی کاررو ائی کی جا ئے گی دوسری جا نب پیپلز پا رٹی آصف علی زرداری کے حما یتی ٹکٹ ہو لڈر چوہدری عابد فاروق بھی شہر میں نکلے مگر دکانیں اور ما رکیٹیں کھلوانے میں ناکام ہو کر گھر چلے گئے اس مو قع پر درجنوں کی تعداد میں پولیس کی مو با ئلیں شہر میں گشت کر تی رہیں ۔

کو ئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مگر شہر یو ں کو دکا نیں کھلوانے میں پولیس بھی ناکام رہی ۔دوسری جا نب ذرائع کے مطا بق ہڑتال میں ذوالفقار مر زا کے ایشو کو استعمال کیا گیا ہے در اصل شہر میں ما رکیٹ کمیٹی کی مد میں جمع ہو نے والی لا کھوں روپے ما رکیٹ فیس ،چھپرا اور ریڑی ٹیکس کا تنا زع ہے ۔پیپلز پا رٹی اور فنکشنل لیگ کی با اثر شخصیات اس ٹیکس کو ہڑپ کر نے پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے`

متعلقہ عنوان :