سیلفیز کا عالمی ریکارڈ دی راک کے نام
فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 20:45
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)ہولی وڈ اسٹار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ڈیوائن جونسن المعروف دی راک کو کون نہیں جانتا، اپنے 6 فٹ 4 انچ قد اور 270 پونڈز کے وزن کے حامل اس اسٹار کے چاہنے والوں کی تعداد بلاشہ کروڑوں میں ہے۔ تاہم اس معروف اداکار کا شوق صرف ریسلنگ یا اپنا جسم بنانے تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ کبھی اپنے پرستاروں کی شیو بناتے نظر آتے ہیں اور کبھی ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گانے میں ہونٹ ہلا کر لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں ہی انہوں نے اپنے ایک بہت بڑے پرستار کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے اس کی شادی کی رسومات خود ادا کیں تاہم اب سیلفی لینے کی عادت نے ان پر بھی غلبہ پالیا ہے۔ جب ہی تو انہوں نے کم سے کم وقت میں سب سے زیادہ سیلیفز لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔(جاری ہے)
اکیس مئی کی رات کو راک نے تین منٹ کے اندر سب سے زیادہ سیلفیز لینے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
یہ کارنامہ انہوں نے لندن میں اپنی آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم 'سان آندریاز' کے پریمئیر کے موقع پر سرانجام دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے تمام تر سائنسی طریقہ کار پر کامیابی سے عمل کیا۔ راک نے تین منٹ کے اندر 105 سیلیفز لیں اور بعد میں خود مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انہیں ریسلنگ کی دنیا میں راک کا نام کیوں دیا گیا ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.