بھارت میں سنی لیون پر خواتین کی حرمت کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج

اتوار 24 مئی 2015 20:56

بھارت میں سنی لیون پر خواتین کی حرمت کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر اجمیرمیں پولیس نے فحاشی پھیلانے پربالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ،گوگل سرچ انجن کے سی ای او اور ایک میگزین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق میگزین کے انٹرنیٹ لنک پر فحش مواد اوراداکارہ سنی لیون کی قابل اعتراض تصاویر موجود ہیں جس کی باعث خواتین کی حرمت کونقصان پہنچانے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندارج کیا گیا۔واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحش ویب سائٹ چلانے پرریاست مہاراشٹرا اور گوا میں بھی مقدمات درج ہیں جب کہ ہندومذہبی تنظیم نے بھارتی حکومت سے سنی لیون کی فحش ویب سائٹ پر پابندی لگانے اور انہیں ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :