سیاست میں کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوتے ،میر جان محمد جمالی

ساتھ دینے والے تمام اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں ،ہمیں سیاست میں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے ، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی خصوصی گفتگو

اتوار 24 مئی 2015 21:03

مدینہ منورہ +کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ سپیکر میر جان محمد جمالی جو ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں موجود ہے مدینہ منورہ سے اتوار کو ٹیلی فون پر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے ان اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں جنہوں نے میر اساتھ دیا میں مزید اپنے دوستوں اور خیر خواہوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا مستقبل میں اگر مجھے اپنے اراکین اسمبلی دوستوں اور خیر خواہوں کی ضرورت پڑی تو یقینا وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کبھی بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے جاتے جیسا کہ صوبائی صدر بلوچستان مسلم لیگ ن کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جب آپ کہیں گے میں استعفیٰ دے دو نگا ان کا پیغام مجھے زبانی ملا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خواہش ہے کہ آپ اسپیکرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیں میں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن نوا ب ثناء اﷲ زہری کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ہاتھ سے تحریری طورپر استعفیٰ ٰ انگریزی میں لکھ کر گورنرکو بھیجا تھا تاہم میرا استعفیٰ بلوچستان کے قائم مقام گورنر میر عبدالقدوس بزنجو نے منظور کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

امید ہے۔ کہ میرے دوست اراکین اسمبلی آئندہ بھی میرے ساتھ ہوں گے جیسا کہ سینٹ کے پانچ مارچ کو ہونے الیکشن میں خواتین کی خصوصی نشست پر اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا تھا ۔ جوکہ قابل تعریف ہیں بلوچستان قبائلی صوبہ ہے یہاں پرسیاست کے علاوہ بھی ایک دوسرے کا احترام کیا جاتا ہے جوکہ ہمارے بزرگوں نے ورثے میں ہمیں دیا ہے اور یہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں سکھایا ہے کہ جو بھی خوشی اور غمی میں ساتھ دے اسے کبھی بھولنا نہیں چاہئے ۔